جگراورمعدہ کے امراض میں انگور کھانے کے فائدے اور نقصانات || What are benefits of grapes

Munawar Hussain Ansari
0


جگراورمعدہ کے امراض میں انگور کھانے کے فائدے اور نقصانات

         انگوربلا شبہ ایک بے حد لذیذ اور عمدہ پھلوں میں سے ایک پھل ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نہایت زود ہضم اور قبض کشا ہے۔ ماہرین علم غذا کا خیال ہے کہ انگور میں ایک خاص قسم کا مادہ ہوتا ہے جو بہت جلد جزو بدن ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پھل بدن کو فربہ کرنے میں بے مثال ہے۔

جگراورمعدہ کے امراض میں انگور کھانے کے فائدے اور نقصانات

         جگر اور معدے کے لیے بے حد مفید ہے۔ معدے کو طاقت دیتا ہے ۔غرض تمام اعضاء رئیسہ کو تقویت پہنچاتا ہے۔ خون صالح پیدا کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔ زود ہضم ہونے کے علاوہ جسم میں غیر معمولی قوت پیدا کرتا ہے، انگور میں کاربوہائیڈ رئیس، فاسفورس، لائم اور پوٹاشیم بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ یہ جملہ اجزا د ماغی نشو و نما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ پروفیسر رہبلین انگور کو جگر اور آنتوں کے امراض میں بھی بہت مفید بتاتے ہیں۔

        اس کے علاوہ دل و دماغ اور نزلہ زکام کھانسی میں بھی انگور کے استعمال کے زبردست فوائد ہیں ۔

دل ودماغ کی بیماریوں میں انگور کا استعمال

        ڈاکٹر دیب جونز کی رائے کے مطابق  دل کی بیماریوں میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ اور  ضعف قلب، دماغی پریشانی اوراطبائے یونانی کے نزدیک بھی یہ پھل عمدہ خواص کا حامل ہے دل و دماغ ،پھیپھڑے کو طاقت دیتا ہے۔کینسر  کی روک تھام کرتاہے، بلڈ پریشر (فشار خون ) کو کنٹرول کرتا ہے۔آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔

نزلہ زکام کھانسی میں انگورکے فوائد

         خشک کھانسی جیسے امراض میں انگور شیریں کا عرق ہر روز صبح بطور دوا کے استعمال کرنا مفید ہے۔ چھوٹے بچوں کے لیے اس کا عرق نعمت غیر مترقبہ ہے۔، بلغم اور سینے کے جملہ امراض، نزلہ،زکام، کھانسی، دمہ، وغیرہ کے لیے مفید ہے۔  

 


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)