آم کھانے کے کیا فائدے ہیں؟ || paka aam khane ke fayde || Are mangoes good or bad for you
![]() |
| paka aam khane ke fayde || Are mangoes good or bad for you |
آم کھانے کے کیا فائدے ہیں؟
آم مقوی اور زود ہضم پھل ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ اعضائے رئیسہ اور باہ کو قوت بخشتا ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے۔ انتڑیوں کو طاقت بخشتا ہے، جسم کو موٹا کرتا ہے، دافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے طاقت پیدا ہوتی ہے۔ لسی پینے سے اس کی گرمی کا اثر زائل ہو جاتا ہے اسی طرح اس کے بعد تھوڑے سے جامن کھانا بھی اس کی گرمی کے اثر کو کم کرتا ہے۔ سونے سے کچھ دیر پہلے ایک آم کھا کر اوپر سے دودھ پینے سے بے خوابی کی شکایت رفع ہو جاتی ہے۔
حمل میں آم کھانا
تازہ اور میٹھے آم تھوڑی مقدار میں حاملہ کے لیے سود مند ہیں اس سے طاقت ور
اور تندرست بچہ پیدا ہوتا ہے۔آم کو حمل کے ابتدائی تین ماہ میں کھانا محفوظ ہے۔الٹی متلی میں راحت فراہم کرتا ہے۔
نہار منہ آم کھانا
· نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ معدے کو نقصان پہنچاتا ہے اور گرمی پیدا کرتا ہے کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔
· زکام اور خرابی خون کا باعث ہوتا ہے، گلے اور دانتوں کو نقصان پہنچاتا ہے قلمی آم ثقیل اور دیر ہضم ہوتا ہے۔ پختہ ، شیریں اور بے ریشہ آم بہترین ہوتا ہے۔
· آم کا مربہ فرحت بخش اور قبض کشا ہوتا ہے۔
· دل و دماغ ، معدے اورپھیپھڑے کو طاقت پہنچاتا ہے۔
· آم کا اچار زکام، کھانسی اور نزلے کی شکایات پیدا کرتا ہے۔پھر بھی لذیذ چیز ہےصحت کی حالت میں مہینے میں ایک دو بار کھا لیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔

Comments
Post a Comment