کینوکی اقسام | Top 5 varieties of oranges | Vitamins A, B and C

Munawar Hussain Ansari
0
کینوکی اقسام | Top 5 varieties of oranges | Vitamins A, B and C
Top 5 varities of oranges

Top 5 varieties of oranges | Vitamins A, B and C

اورنج کی پانچ بہترین اقسام:-

سنگترہ

اس آرٹیکل میں آپ پڑھیں گے اورنج کی پانچ بہترین اقسام  کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں، ان میں کون کون سا وٹامن کتنی مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ کس کس مرض یا بیماری میں کتنے مفید اور کتنے نقصان دہ ثابت ہوسکتےہیں۔

فائدے:

          سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے، ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ مصفی خون اور قبض کشا ہے خصوصاً دل و جگر کے لیے بے انتہا مفید ہے، قریب قریب ہر قسم کے بخار اور مرقان و اختلاج کے لیے اکسیرسے کم نہیں ۔

وٹامنز :

          سنگترے میں اے، بی، سی تینوں وٹامنز موجود ہیں۔ وٹامن اے خفیف سا ہے اور وٹامن بی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے وٹامن سی سب سے زیادہ مقدار میں ہے اور یہی وٹامن سب سے افضل ہے جدید تحقیقات کی رو سے اس میں وٹامن ڈی کی بھی کمی نہیں۔ اور طبی نقطہ نظر سے وٹامن اے، بی ہی کے ساتھ وٹامن ڈی کی آمیزش غذا کو بہت زیادہ مفید بنا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ سنگترے کے عرق میں وٹامن سی اور کیلشیم (چونا) کے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔ جو انسانی نشو و نما کے لیے بہت ضروری ہیں۔ دانتوں کے امراض خصوصاً پائیوریا کے لیے سنگترہ بے حد مفید ہے۔ جنہیں دودھ نہ ہضم ہوتا ہوان کے لیے بھی سنگترے کا استعمال مفید ہے۔ ایک امریکن ڈاکٹر کی رائے ہے کہ سنگترے کا عرق شیر خوار بچوں کےلیے آب حیات ہے۔

عمدہ پھل:

          اطبائے یونانی کے نزدیک بھی سنگترہ بہت عمدہ پھل ہے، سردتر اور مفرح ہے۔ معدے اور دل کو بہت تقویت دیتا ہے۔ گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے سینے کو صاف اور جوش خون کو رفع کرتا ہے۔ ثقیل غذا کے بعد سنگترے کااستعمال نہایت مفید ہے۔

مسمی

خواص:

مسمی (موسمی ) سنگترے ہی کی قسم کا پھل ہے مگر ذائقے میں شیریں مزاج میں سردتر ہے، نہایت فرحت بخش ، زور اور طاقت بخش ہے، خون پیدا کرتی ہے۔ ملیریا بخار اور سل و دق میں مفید ہے۔

مالٹا

خواص:

          سنگترے کی قسم سے نہایت خوش ذائقہ اور مفید پھل ہے، اس کا مزاج سردتر ہے۔ فرحت بخش، ہاضم اور طاقت بخش ہے، نیا خون پیدا کرتا ہے، پیاس کو ہے۔ فرحت ہیں، تسکین دیتا ، طبیعت کو صاف کرتا اور گرمی و فساد خون کو رفع کرتا ہے۔ بد ہضمی ، جگر ، طحال، تلی اور بخار میں اس کا استعمال نہایت سود مند ہے، کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے۔سرخ مالٹا فوائد کے اعتبار سے عام مالٹے سے زیادہ مفید ہے۔

نارنگی

خواص:

          سنگترے ہی کی قسم کا پھل ہے، مزاج کے اعتبار سے سردتر ہے طبیعت کو فرحت بخشتا ہے، بے چینی، پیاس، قے متلی اور بخار وغیرہ میں مفید ہے۔ جیا خون پیدا کرتی اور طاقت بخشتی ہے، سینے کو صاف کرتی اور ہاضم ہے۔

کھٹا

خواص:

          سنگترے کی قسم کا ترش پھل ہے۔ تاثیر گرم خشک، پانی یا شربت میں نچوڑ کر پینے سے سرد خشک ہو جاتی ہے۔ قے متلی، پیاس اور منہ کی بدمزگی کو رفع رمنہ سے وخشک ہو جاتی کرتا ہے۔ بادی قبض اور بد ہضمی دور کرتا ہے، پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرتا اور درد کو تسکین دیتا ہے۔ کھانسی ، زکام منی اور رحم کے امراض میں بے حد مضر ہے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)