کیا ہم روزانہ گندم /گیہوں کا آٹا کھا سکتےہیں؟ || ?Can we eat wheat flour daily

Munawar Hussain Ansari
0

Can we eat wheat flour daily? | Kiya hum rozana gehun ka aata khaa sakte hain? | گیہوں  کا آٹاروزانہ کھانے  سے ہونے والےفوائد اور نقصانات

کیا ہم روزانہ گندم /گیہوں کا آٹا کھا سکتےہیں؟

گیہوں  کا آٹاروزانہ کھانے  سے ہونے والےفوائد اور نقصانات:-

نباتاتی غذاؤں میں جو چیز انسان کے استعمال میں سب سے زیادہ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کھائی جاتی ہےان میں گندم یا گیہوں کا آٹا سر فہرست ہے۔اس میں جسم انسانی کی پرورش کے تمام اجزاء موجود ہیں جدید تحقیق کے مطابق گیہوں میں اجزائے لمحمہ ، اجزائے نشاستہ،وٹامنز اور فاسفورس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔گیہوں کے چھلکے مفید اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ اس لحاظ سے بہترین روٹی ایسے آٹے کی ہوتی ہے جس میں گیہوں کے تمام اجزاء موجود ہوں ۔آج کل عام طور پر مشین کا باریک پسا ہواآٹا ہی زیادہ تر استعمال میں آتا ہے اور پسند کیا جاتا ہے۔لیکن مشین کی تیز حرکت گیہوں مفید اجزا اور وٹامنز کو جلا دیتی ہے۔زیادہ باریک ہونے کی وجہ سے دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ایسے آٹے کی روٹی کھانے سے مختلف شکایا ت پیدا ہوجاتی ہیں۔


قبض کا مرض:۔

       یہی وجہ ہے کہ آج کل 80فیصد سے زائد لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہےاس کے علاوہ اس آٹے سے آنتوں کے بہت سے امراض پیدا ہو جاتے ہیں اور اس آٹے میں خون پیدا کرنے کی صلاحیت بالکل بھی نہیں ہوتی اس کے بر عکس ہاتھ کی چکی کے پسے ہوئے آٹے کی روٹی ہلکی اور زود ہضم ہوتی ہے اور عمدہ خون پیدا کرتی ہے اور دافع قبض ہے۔

       بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی کھانا نہایت مفید ہے یہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے اور اس کے کھانے سے معدہ کا زخم ، آنت کا زخم السر وغیرہ ۔ ہڈیوں کی کمزوری اور قبض وغیرہ کی شکایت بہت پیدا ہوتی ہےدر اصل  بغیر چھنے آٹے سے معدہ اور آنتوں کو غذا کی کافی مقدار باہم پہنچ جاتی ہے جس کے باعث اس کے اندر خمیر پیدا ہونے کی قوت اور غذا کے ہضم کرنے کی  طاقت بڑھ جاتی ہے جنہیں مشینی آٹا ملتا ہووہ بغیر چھنے آٹے کی روٹیاں کھایا کریں اس طرح یہ روٹی زود ہضم اور قبض کشا ہوگی ۔گیہوں کی روٹی جسم کو مضبوط بناتی ہے ۔ دل و دماغ اور آنکھوں کو طاقت دیتی ہے ۔ خون گوشت اور مادہ تولید(sperm) پیدا کرتی ہے۔ گیہوں کے آٹے سے سوجی اور میدہ  حاصل کیا جاتا ہے اس سے مختلف قسم کی مٹھائیاں بنائی جاتی ہیں جو کہ دیر سے ہضم ہوتی ہیں گیہوں کا میدہ قابض ہوتا ہے البتہ سوجی زود ہضم ہے اور اس میں غذائیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)