کیا چاول روزانہ کھانا صحیح ہے؟ | Is it OK to eat rice daily? | rice khane ke fayde aur nuksan

Munawar Hussain Ansari
0

 

کیا چاول روزانہ کھاسکتے ہیں؟

(Is it OK to eat rice daily)

(کیا چاول روزانہ کھانا صحیح ہے؟  چاولRice   کا استعمال اور اس کے فوائد اور نقصانات جاننے کے لیے مکمل پڑھیے ۔)

کیا چاول روزانہ کھانا صحیح ہے؟ | Is it OK to eat rice daily? | Kiya Chawal rozana khana sahi hai?

چاول کھانے کے فوائد اور نقصانات

         چاول(Rice) ایک چوتھائی انسانوں کی خوراک ہے اور روزانہ کھایا جا سکتا ہے۔اس میں نشاستہ کے اجزاء سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔چاول میں Calciumبہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔چاول ہلکی اور زود ہضم(جلد ہضم ہونے والا) غذ ا ہےلیکن جسم کو نشو نما دینے والا جزو ہےاور پروٹینProtein اس میں بہت کم ہوتا ہے۔

بیری بیری کی بیماری۔(اعصابی بیماری)

         چاولوں کے متعلق اتنی احتیاط ضروری ہے کہ مشین سے صاف کیے ہوئے چاول جنہیں سیلا چاول کہتے ہیں استعمال نہ کیے جائیں ۔کیوں کہ مشین میں صفائی کے دوران میں ان کالطیف چھلکا ضائع ہوجاتا ہے  جس میں وٹامن بیVitamin Bہوتا ہے۔Vitamin Bضائع ہونے کے بعد ان چاولوں کے کھانے سے بیری بیری کا مرض ہوجانے کا قوی امکان ہوتا ہےاس لیے بہتر ہے کے مشین کے بجائے ہاتھ سے کوٹ کر صاف کی ہوئے چاول کھائے جائیں۔

چاولوں کا پلاؤ۔

عام طور پر چاولوں کو ابال کر خشکہ تیار کیا جاتا ہے اور اس کی پیچ کو بیکار سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے اس طرح بھی چاول کا ضروری جزوVitamin Bضائع ہوجاتا ہے۔ اس پیچ کو چاولوں میں جذب کردینا چاہیے ڈاکٹرز کے نزدیک چاولوں کی پیچ زود ہضم، بھوک لگانے والی اور صفرا کی بیماری کو دور کرتی ہے۔ اسی لیے بریانی کی نسبت پلاؤ زیادہ بہتر اس لیے بھی ہوتا ہے کہ اس میں گوشت کی یخنی کے علاوہ چاولوں کی پیچ کو پھینکا نہیں جاتا بلکہ جذب کردیا جاتا ہے۔

چاول کا بطور غذا استعمال ۔

         چونکہ چاول دوسرے اناجوں سے کم طاقت بخش ہیں اس لیے چاولوں میں گھی یا مکھن ملاکر انہیں دودھ کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہے۔اس سے چاول کی غذائیت بڑھ جاتی ہے اور وٹامنزVitaminsکی کمی پوری ہوجاتی ہے ۔چاولوں میں دالیں شامل کر کےیا سبزی کے ساتھ چاول کھائیں تو بھی یہ کمی پوری ہوجاتی ہے۔ چاول بطور غذا مسلسل کھانا صحت کے لیے مفید نہیں ہے۔ کیوں کہ اس سے معدہ اور آنتیں پھیل جاتی ہیں ۔آنتوں میں خمیر کی سی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ۔توند  بڑھ جاتی ہے اور جسم بھدا ہوجاتا ہے۔ چاول بہت زود ہضم مگر قابض غذا ہے۔ تاثیر کے لحاظ سے سرد اور خشک ہیں گرمی کو مٹاتے ہیں۔ تپ دق (Tuberculosis)میں پرانے چاول عمدہ غذا ہیں۔ دست اور پیچش میں دہی چاول مفید ہیں ۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)