bajra khane ke nuksan || Is jau flour good for health?

Munawar Hussain Ansari
0

باجرہ اور جَو

(باجرہ اور جَو کے بارے میں مفید معلومات)

خواصِ باجرہ:۔

                              باجرہ مشہور غلہ ہے عام طور پر اسے گرم اور خشک سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اس کی تاثیر ٹھنڈی اور خشک ہے ۔قبض کرنے والااور دیر سے ہضم ہونے والا ہے لیکن طاقت بخش اور خون کو بڑھاتا ہے۔خشکی کے باعث رطوبت جذب کرتا ہے اور گرمی کی وجہ سے آنے والے دست کو روکتا ہے ، پیشاب آور ہے، 
باجرے کی روٹی کھانے کے فائدے

                                                                                                باجرے کی روٹی کھا کر تھوڑا سا گُڑ کھانے سے جلد ہضم ہوجاتا ہے ۔باجرے کی روٹی گندم کی روٹی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔ اس میں گلوٹین نہیں ہوتا۔باجرے کی روٹی شوگر کے مریضوں کے لیےبھی بہت فائدہ من ثابت ہوتی ہےگندم کی روٹی کے مقابلے میں اس کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے۔

Barely

خواصِ جَو:۔

                      جَو سرد خشک اور پیشاب آور ہے ۔گرمی کی وجہ سے ہونے والے سر درد ، پیاس اور جوش خون کو رفع کرتا ہے ۔معدے کو طاقت دیتا ہے اور بادی و بلغم کو دفع کرتا ہے ، کھانسی کے اور پسلی کے درد میں فائدہ مند ہے ۔جَو کو پانی میں بھگو کر چھلکا اتار کر دودھ میں کھیر تیار کی جائے تو وہ بدن کو موٹا کرتی ہے ۔ جَو کے سَتو  گرمی اور پیاس کی زیادتی کو دور کرتے ہیں ۔ طبیعت  کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے اور بدن کو طاقت دیتا  ہے۔ جَو کی روٹی بنانے کے لیے کچھ گیہوں کا آٹا ملانا پڑتا ہےکہ گیہوں کی روٹی کے برابر غذائیت بخش اور زود ہضم نہیں ہوتا۔

millet


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)