پھلوں کے فائدے || Top 12 Healthy Fruits || phalon ke fawaid in urdu

Munawar Hussain Ansari
0

چکوترا کے فوائد


سردتر میوہ ہے۔ گرم مزاجوں کو فائدہ مند ہے پیاس اور تھکان دور کرتا ہے، بھوک لگاتا اور فرحت بخشتا ہے گرمی کے زکام کو رفع کرتا ہے جریان میں فائدہ بخش ہے۔

جامن کی تاثیراورفوائد

سرد خشک ہے، ہاضم ، اشتہا آور اور مقوی معدہ ہے۔ دانتوں کو مضبوط کرتی ہے خون صاف کرتی ہے، معدہ جگر اور طحال ( تلی) کو قوت بخشتی ہے، گرم مزاجوں کو خصوصیت سے مفید ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتی ہے۔ پیشاب کی زیادتی اور پیشاب کے ساتھ شکر آنے ( ذیا بیطیس ) اور مثانے کی کمزوری کے لیے فائدہ مند ہے۔ ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے یہ غذا کی غذا ہے اور دوا کی دوا ۔ اس کی گٹھلی دیرج (منی) کے لیے سودمند ہے۔جامن قدرے قابض ہوتی ہے۔

قبض میں انجیرکے فوائد

مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے، زود ہضم اور قبض کشا ہے دل کو فرحت بخشتا ہے۔

شریفہ پھل کے فوائد


گرم تر پھل ہے، دل و دماغ کو طاقت بخشتا ہے۔ اور منی (Sperm) کو بڑھاتا ہے۔ دیرسے  ہضم ہوتا ہے۔ اور قدرے اپھارے کی شکایت پیداکرتا ہے۔

فالسہ اور |فالسے کے شربت کے فوائد


اور سرد خشک میوہ ہے،فالسے کا شربت معدے اور سینے کی گرمی، پیشاب کی جلن اور سوزاک کو رفع کرتا ہے۔ دل معدے اور جگر کو قوت دیتا ہے اور گرمی، دھڑکن، بے چینی کو مٹاتا ہے۔ جریان و احتلام میں مفید ہے۔ عورتوں کے لیکوریا اور سیلان الرحم میں نفع بخش ہے۔فالسہ قابض ہوتا ہے۔کھٹا اور نیم پختہ فالسہ نقصان دہ ہے۔

شہتوت کےطبی فوائد

            مشہور میوہ ہے، گرم تر اور قبض کشا ہے۔ ہاضمے کو قوت پہنچاتا ہے اور خون پیدا کرتا، پیاس اور گرمی کو دور کرتا ہے اس کا شربت بخار میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور بلغم کو خارج کرتا ہے اس کا تازہ رس نکال کر پیا جائے تو وہ بھی نہ نا صرف گرمی میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ شدت پیاس ، خشک کھانسی اور گلے دکھنے کے لیے بھی بے حد نفع بخش ہے۔ شہتوت نزلہ زکام میں بھی مفید ہے۔ پیٹ کےکیڑے ہلاک کرتا ہے۔

لسوڑاکے فائدے

            لیس دارپھل ہے۔تاثیر میں ٹھنڈاہے۔ قبض کو دور کرتا ہے۔ بلغم ، گرمی ، فساد خون، پیشاب کی جلن، پیشاب کا بار بار آنا، پیاس، گرمی کا بخار، خشک کھانسی ، دمہ اور بلغم کی رکاوٹ کا دافع ہے، گلے اور سینے کو طراوٹ پہنچاتا ہے۔ کچے لوڑے کا اچار بھی عام استعمال کیا جاتا ہے اور یہ گرمی اور بلغم کے لیے بے حد مفید ہے۔ لیس دار ہونے ہونے کی  وجہ  سے لسوڑا ہاضمے کے لیے مضر ہے۔

لوکاٹ کے طبی فوائد

            اس کا مزاج سرد تر ہے، یہ پیاس کو کم کرتا اور دل کو فرحت بخشاہے۔ خونی قے خون کے نقائص اور خونی بواسیر میں مفید ہے۔ گرمی اور بادی دور کرتا ہے۔

پیلو کے فوائد اور نقصانات


            معتدل پھل ہے۔ خون کو صاف کرتا ، بادی ، بلغم، خارش اور باؤ گولے کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ رحم کی سوجن ، جلندھر اور بواسیر میں مفید ہے۔

بہی کے طبی فوائد اور نقصانات

            سرد تر اور قابض پھل ہے، گرمی کا سر درد، نزلہ اور کھانسی دور کرتی ہے۔ پیشاب آور ہے، گردہ ، جگر اور طحال ( تلی ) کے امراض میں فائدہ بخش ہے۔ دل و دماغ اور پھیپھڑے کی گرمی دور کرتی ہے۔ منہ کے خون آنے سےروکتی ہے۔بہی دانہ یعنی بہی کا بیج سرد تر ہے، خشک کھانسی دور کرتا ہے دماغ کو فرحت اور معدے کو طاقت بخشتا ہے۔ مثانے اور جگر کی گرمی دور کرتا ہے۔

شکر قندی کے فوائد اور نقصانات

            گرم تر اور قابض ہے۔ اس میں نشاستے کی مقدار سب اجزا سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے محنت مزدوری وغیرہ کرنے والوں کے لیے طاقت بخش ندا ہے۔ پھیپھڑے کو طاقت دیتی اور جسم کو مضبوط بناتی ہے تنقیل اور دیر ہضم ہوتی ہے کمزور معدے والوں کو مضر ہے۔ اس کے کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف چبا لینا سود مند ہے۔

سنگھاڑا کے فوائد اور نقصانات


        شکر قندی کی طرح اس میں بھی نشاستہ کی مقدار بہت ہے۔ طاقت بخش غذا ہے دل کی کمزوری ، گرمی کے دست ، کھانسی اور لاغری کو دور کرتا ہے، دیر ہضم اور قابض ہے۔ کمزور معدے والے اسے ہضم نہیں کر سکتے۔ اس کا زیادہ استعمال معدے کے لیے مضر ہے۔ مزاج کے اعتبار سے تازہ سنگھاڑا سردتر، خشک سنگھاڑا سر د خشک ہے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)