What is the top 10 favorite fruit? || Musk Melon Benefits

Munawar Hussain Ansari
0

 

ناشپاتی


ناشپاتی کےفائدے اور نقصانات

          سردتر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل، دماغ ، معدے اور جگر کو طاقت دیتی ہے، چھلکے سمیت کھانے سے جلد ہضم ہو جاتی ہے، چھلکا اتار کر کھانے سےدیر میں ہضم ہوتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں البتہ بگو گوشہ زود ہضم ، فرحت بخش اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ پیشاوری قدرے سخت اور تقبیل ہوتی ہے۔

میٹھا

Indian Sweet Lime

ملیریا میں میٹھا کھانے کےفائدے

سردتر اور طاقت بخش ہے ، گرمی اور بادی دور کرتا اور بلغم چھانٹتا ہے۔ گلے کی بیماریوں اور جوش خون میں مفید ہے۔ پیاس، قے ، بد ہضمی ، ملیریا اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے۔ ملیر یا بخار میں کونین کا کام کرتا ہے۔

ناریل

Coconuts
Coconuts

ناریل کھانے کے فوائد

مشہور پھل ہے، کچا سردتر اور خشک ناریل گرم خشک ہوتا ہے جسمانی حرارت کا محافظ ہے، جسم کو فربہ کرتا اور خون صالح پیدا کرتا ہے۔ جگر کو تقویت دیتا ہے مثانے اور گردے کی کمزوری دور کرتا ہے۔ دماغی کمزوری رفع اور ہاضمہ قوی کرتا ہے۔ پیٹ کے کیڑے نکالتا نا ہے۔ ہے۔ بادی کی شکایات مٹاتا اور منی ( درج ) کو گاڑھا کرتا ہے قدرے قابض اور تنقیل ہوتا ہے، کھانسی اور دمہ میں اس سےپر ہیز لازم ہے۔

کچا ناریل فوائد کے اعتبار سے زیادہ مفید ہے، کچے ناریل کا پانی سردتر اور فرحت بخش ہوتا ہے، پیاس کو تسکین دیتا اور بھوک لگاتا ہے، کچاناریل زود ہضم ہے منی پیدا کرتا ہے۔

لیچی

lichi
litchi

لیچی کے طبی فوائد

سرد تر اور خوش ذائقہ پھل ہے، دل و دماغ کو طاقت دیتی اور خون بڑھاتی ہے۔ پیاس کو دور کرتی ہے۔ قدرے ثقیل ہوتی ہے اس لیے یہ تھوڑی مقدار میں کھانی چاہیے۔

امرود

Guava Fruit
Guava Fruit

امرود کے فائدے

سردتر میوہ ہے، فرحت و طاقت بخشتا ہے۔ دل و دماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک اور سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا کھانے سے پہلے استعمال کرنا مفید ہے اس طرح بھوک بڑھتی ہے۔ 

امرود کے نقصانات

کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے۔ اس کے بیچ نہایت سخت ہوتے ہیں جو ہضم نہیں ہوتے ، اس لیے کھاتے وقت نکال دینے چاہئیں۔

تربوز

تربوز کے فوائد

سردتر پھل ہے۔ گرمی ، خشکی ، صفرا اور پیاس کو تسکین دیتا ہے، جوش خون کو رفع کرتا ہے گرم مزاجوں کو اور گرمی سے کمزور مریضوں کو افاقہ بخشتا ہے گرمی مزاجوں کو کے بخار میں مفید ہے، لنجبین کے ساتھ اس کا استعمال یرقان کیلئے سودمند ہے۔

 تربوز کے نقصانات

تربوز بلغم پیدا کرتا ہے۔ اسے حد اعتدال سے زیادہ کھانے یا سردی کے وقت کھانے سے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ یہ قوت باہ کو کمزور کرتا ہے۔ اور اپھارے کی شکایت پیدا کرتا ہے، دیر ہضم ہے اور چاولوں کے بعد اس کا کھانا بے حد مضر ہے۔ کھانا کھانے سے دو تین گھنٹے پیشتر یا بعد تربوز کھانے سے احتیاط لازمی ہے۔

خربوزه

musk melon benefits
Musk Melon Benefits

خربوزے کےطبی فوائد

جسم کو پرورش کرنے والا ، گرم تر اور مفرح پھل ہے ، طراوٹ و فرحت بخشا ہے۔ یرقان ، جلندھر، پتھری اور قبض کو دور کرتا ہے رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا اور پسینہ لاتا ہے۔ عورت کا دودھ بڑھاتا ہے اس کا زیادہ استعمال گرمی کرتا ہے۔ اس کے بیچ ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ ان کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ جسے دودھ میں ملا کر پیتے ہیں اس میں غذائیت ہوتی ہے اور جلن اور پیشاب کےرک جانے میں مفید ہے۔

سردا

Melon
Melon

سردا کے فوائد

خربوزے کی قسم کا پھل ہے۔ طبعا معتدل، تر ، دل و دماغ ، گردےاور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے، پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سودمند ہے۔

ککڑی 

Kakdi
Kakdi

پیشاب کی جلن ککڑی طبی کے فوائد اورمضرات

سرد تر ہے یہ پھل کا پھل اور سبزی کی سبزی ہے۔ پیاس، گرمی، پیشاب کی جلن اور جوش خون کو مٹاتی ہے۔ اس کی سبزی بھی گرمی کو دور کرتی ہے۔ قدرے دیر ہضم ہے اور اپھارا پیدا کرتی ہے۔ مرچ سیاہ اور نمک لگا کر کھانے سے اس کی مضرت دور ہو جاتی ہے۔ ککڑی کھا کر پانی نہ پینا چاہیے ورنہ ہیضے کا اندیشہ ہے۔

کھیرا

Cucumber
Cucumber

خواص:

کھیرا بھی ککڑی کی قسم کا سردتر پھل ہے۔ قبض کشا اور گرمی کے جملہ امراض میں مفید ہے۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے ،پیاس ، یرقان ، پیشاب کی جلن، پیشاب کا رک رک کر آنا وغیرہ شکایات رفع کرتا ہے، اسے چھیل کر اور مرچ سیاہ اور نمک لگا کر کھانا چاہیے۔بال اور ناخن کی نشونما کے لیے فائدہ مند ہے۔  روزانہ ایک آدھ کھیرے سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔

کھیرا کھانے کے بعد پانی پینا

 کھیرا کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیےقدرے دیر ہضم ہے اور اپھارا پیدا کرتاہے ۔ ہیضے کا خطرہ ہے۔کھیرے کا بھرتا بھی مفید ہے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)