Which milk product is good for health?
بالائی (ملائی Cream ) ( جسم اور دماغ کو بے حد طاقت بخشتی ہے، خشک کھانسی میں مفید ہے ) خواص : دودھ سے حاصل ہوتی ۔ ہے اور نہایت عمدہ اور جسم کو پرورش کرنے والی غذا ہے۔ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے، فوائد میں لکھن سے ملتی جلتی ہے لیکن مکھن کی طرح سرد تر نہیں بلکہ گرم تر ہے، جسم اور دماغ کو بے حد طاقت بخشتی ہے، خشک کھانسی میں مفید ہے، البتہ قدرے قابض ہوتی ہے اور کمزور معدے اسے جلد ہضم نہیں کر سکتے۔ معمولی مقدار میں بآسانی ہضم ہو جاتی ہے۔ پنیر (Cheese) خواص : پنیر بھی دودھ ہی سے تیار ہوتا ہے، دودھ میں لیموں یا دہی وغیرہ ترش چیز ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر سردتر ہوتی ہے، یورپ میں کچا پنیر نمک لگا کر کھانے کا عام رواج ہے، اس طرح بے حد طاقت بخشتا ہے، بعض ملکوں میں اسے پکا کر کھایا جاتا ہے۔ پنیر کی تاثیر اور فوائد : پنیر کی تاثیر سرد تر ہے، خون پیدا اور بدن کو موٹا کرتا ہے، گردہ معدہ اور آنتوں کو طاقت بخشتا ہے، قدرے دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے سیاہ زیرہ،دھنیا ، الائچی ڈال کر استعمال کرنا چاہیے۔پنیر کا پانی زود ہضم قبض کشا اور طاقت بخش ہوتا ہے۔ رہی یا چھاچھ سے تیار کردہ پنیر جس کا ...