what are the top 5 healthiest grains? || بہترین اناج 5
لال لوبیا کے فائدے گرم تر اور قبض کشا ہے ، بدن کو قوی کرتا ہے، دودھ اور دیرج Sperm کو گاڑھا کرتا ہے لیبر پین آغاز میں اس کا شوربا مفید ہے ۔ بچہ جلد پید ا ہوتا ہے درد گردہ میں لوبیا کے پتو ں کا سا گ فائدہ مند ہے اس میں سونٹھ کا یا ادرک ڈال کر پکانا مفید ہے۔ سویابین کے فائدےاور نقصان یہ چین کی خاص دال ہے ۔جو خشک مٹر سے ملتی جلتی ہے ، مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے اس میں وہ تمام غذائی خصوصیات موجود ہیں جو انسانی نشوونما کے لیے ضروری ہیں، سائنس دانوں کے نزدیک تمام اناجوں ، دالوں ،اور گوشت وغیرہ سے زیادہ طاقت بخش ہے، کسی اناج دال یا پھل میں پروٹین ، شکر ، چکنائی ، نمکیات ، معدنیا ت اور وٹامن اتنی مقدار میں نہیں پائے جاتے جتنی مقدار میں سویا بین میں پائے جاتے ہیں۔سویا بین کے معدنیات میں پوٹاشیم ، کیلشیم، گندھک ، فولاد ، اور فاسفورس خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ اسی لیے یہ دال خون اور گوشت کو بڑھاتی ہے، قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے ۔ دل و دماغ ، معدہ اور جگر کو قوت بخشتی ہے۔ ساگودانہ کا مزاج نہایت ہلکی اور جلد ہضم ہونے والی غذا ہے، بیما...