Which Pulses | peas are the healthiest? || دالوں کے فائدے اورنقصانات || dalon-ke-benefits-urdu-zaban-main

 دالوں کے فائدے اورنقصانات

(جدید تحقیق کے مطابق دالوں کو چھلکے سمیت اور تیز آنچ کے بجائے نرم آنچ پر پکانا چاہیے ، کیونکہ تیز آگ سے دال کے بہت مفید اجزا جل جاتےہیں۔)

خواصِ:۔

         ملک کے ہر حصے اور ہر قوم میں دالوں کو بطور غذا کھانے کا رواج ہے۔ بعض قوموں کی تو مخصوص غذا ہی دالیں ہیں ۔ کئی قسم کی دالوں میں گیہوں سے زیادہ Vitamins ہوتے ہیں ۔ ان میں جسم کو بڑھانے والے خون اور گوشت کوبنانے والے اجزا یعنی پروٹین کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔دالوں میں نمکیات زیادہ ہوتی ہےجبکہ فاسفورس ایسڈ اور میگنیشیا نسبتاََ کم ہوتا ہے۔روغنی غذا کی مقداربھی تھوڑی ہوتی ہے ۔

         عام طور پر دالوں کو دھو کر اس کا چھلکا اتار کر پکایا جاتا ہے اس طرح دالوں کو وٹامنز جو کہ چھلکے میں موجود ہوتے ہیں ضائع ہوجاتے ہیں۔دالوں کی طاقت چھلکے میں ہی پوشیدہ ہےلیکن لوگ دھلی ہوئی اور چھلکا اتری ہوئی دال ہی پسند کرتے ہیں۔ دھلی ہوئی دالوں کا زیادہ پروٹین ، وٹامنز اور معدنیات کا بیشتر حصہ ضائع ہوجاتا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق دالوں کو چھلکے سمیت اور تیز آنچ کے بجائے نرم آنچ پر پکانا چاہیے ، کیونکہ تیز آگ سے دال کے بہت مفید اجزا جل جاتےہیں۔

         جو لوگ چاول کھانے کے عادی ہیں ، انہیں دال ضرور کھانی چاہیے۔کیونکہ چاولوں میں اجزائے ملحمہ  یعنی گوشت پیدا کرنے والے اجزا بہت کم ہوتے ہیں۔اور دال سے یہ کمی پوری ہوجاتی ہے، کھچڑی اس کی بہترین صورت ہے ، دالوں میں کالی مرچ سیاہ زیرہ اور بڑی الائچی ڈالنا مفید ہے ، سردیوں میں ادرک بھی ڈالی جاتی ہے ۔ مونگ کی دال نہایت مفید ہے، ماش ، چنے  ، مسور  اور لوبیاکی دالیں بھی مفید ہیں اور یہ گوشت کی بجائے استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ ان میں عام طور پر 18 فیصد اجزائے ملحمہ ہوتے ہیں۔

Which Pulses | peas are the healthiest?


Comments

Popular posts from this blog

🌿 Chia Seeds aur Basil Seeds – Chhoti Si Cheez, Bara Faida

Shugar ke Mareezon ke Liye Behtareen Diet Plan

Depression Se Bachne Ke 10 Aasan Tareeqay – Mental Health Tips