what are the top 5 healthiest grains? || بہترین اناج 5
لال لوبیا کے فائدے
گرم تر اور قبض کشا ہے ، بدن کو قوی کرتا
ہے، دودھ اور دیرجSpermکو گاڑھا کرتا ہے لیبر پین آغاز میں اس کا شوربا مفید ہے ۔
بچہ جلد پید ا ہوتا ہے درد گردہ میں لوبیا کے پتو ں کا سا گ فائدہ مند ہے اس میں
سونٹھ کا یا ادرک ڈال کر پکانا مفید ہے۔
سویابین کے فائدےاور نقصان
یہ چین کی خاص دال ہے ۔جو خشک مٹر سے ملتی جلتی ہے ، مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے اس میں
وہ تمام غذائی خصوصیات موجود ہیں جو انسانی نشوونما کے لیے ضروری ہیں، سائنس دانوں
کے نزدیک تمام اناجوں ، دالوں ،اور گوشت وغیرہ سے زیادہ طاقت بخش ہے، کسی اناج دال
یا پھل میں پروٹین ، شکر ، چکنائی ، نمکیات ، معدنیا ت اور وٹامن اتنی مقدار میں نہیں
پائے جاتے جتنی مقدار میں سویا بین میں پائے جاتے ہیں۔سویا بین کے معدنیات میں
پوٹاشیم ، کیلشیم، گندھک ، فولاد ، اور فاسفورس خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ اسی لیے
یہ دال خون اور گوشت کو بڑھاتی ہے، قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے ۔ دل و دماغ ، معدہ
اور جگر کو قوت بخشتی ہے۔
ساگودانہ کا مزاج
نہایت ہلکی اور جلد ہضم ہونے والی غذا ہے، بیماروں کو اکثر غذا کے طور پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان ک معدہ اسے جلد ہضم کرلیتا ہے ، تاثیر گرم تر ہے ، دودھ ڈالنے سے اس کی گرمی کم ہوجاتی ہے لیکن پہلے پانی میں پکا کر پھر دودھ ڈالنا چاہیے ۔
سفید چنے کے فوائد || کالےچنے کےطبی فوائد
غذائیت کے اعتبار سے دالوں میں نمایا ں درجہ رکھتا ہے ۔ تاثیر کے اعتبار سے گرم خشک ہےلیکن پانی میں بھگویا ہوا چنا سرد ہوتا ہے اور خون اور پت کی بیماریوں کو دور کرتا ہے ، جسم پیٹ اور کمر کو طاقت دیتا ہےبھوک لگاتا اور spermیعنی مادہ تولید کو بڑھا تا ہے۔قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے ، جسم کو طاقت دیتا ہے ،
کالے چنے کا شوربہ
کالے چنے کا شوربہ زیادہ مفید ہے ،چنا پیشاب اور حیض کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے،نزلہ زکام ، جریان ، احتلام ،تلی ، جگر ، گردے کی بیماریوں میں مفید ہے۔ چنامصفیٰٰ خون بھی ہےاور مقوی بھی ۔
چنے کی دال اور دودھ
چنے میں چونکہ غذائیت زیادہ ہوتی ہےاس لیے ورزش کے شوقین اور کسرتی لو گ پانی یا دودھ میں بھیگی ہوئی چنے کی دال چبا کر کافی طاقت حاصل کرتے ہیں ، پانی یا دودھ میں بھیگے ہوئے چنے مقوی باہ ہوتے ہیں ۔ان کے استعمال سے مادہ تولید بڑھتا اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
خواصِ
بیسن:۔
چنے کے آٹے کو بیسن کہتے ہیں۔ اس سے طرح طرح کی غذائیں اور مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں۔ چنے کی طرح بیسن بھی گرم اور خشک ہوتا ہے اور فوائد میں بھی اس مشابہ ہوتا ہے۔ بدن کو موٹا کرتا ہے۔منی spermکو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ مین اضافہ کرتا ہے ۔اس کی روٹی تر کھانسی ،نزلہ و زکام ،اسہال اور جریان ، احتلام میں مفید ہے۔قدرے قابض اور دیر ہضم ہوتا ہے اور اپھارہ پیدا کرتا ہے۔ جس کی اصلاح انار دانہ، یا گھی ملا دینے سے ہوجاتی ہے۔ تیل میں تیار شدہ بیسن کی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔کیونکہ ان سے ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے اور کھانسی کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔






Comments
Post a Comment