پھل کھانا کیوں ضروری ہے؟ || Is eating fruits daily healthy or unhealthy || science ki roshni mein phalon ke fayde or nuksan in urdu

سائنس کی روشنی میں پھلوں کے خواص اور فوائد۔

پھل کھانا کیوں ضروری ہے؟

science ki roshni mein phalon ke fayde or nuksan in urdu

science ki roshni mein phalon ke fayde or nuksan in urdu
science ki roshni mein phalon ke fayde or nuksan in urdu

پھل کھانا کیوں ضروری ہے؟ 

          پھلوں کی دو قسم ہوتی ہےایک وہ پھل جو رس دار ہتے ہیں دوسرا وہ پھل جو غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔ رس والے پھلوںمیں لیموں ، مالٹا،سنگترہ، میٹھا وغیرہ سر فہرست ہیں جن   میںMinerals، Acid اور Sugarکے اجزاء بکثرت ہوتے ہیں۔  جو جسم کی پرورش کے لیے بہت ضروری ہیں۔ غذائی پھلوں ( مثلا کیلا ، سیب ، خربوزہ، انناس ، آم اور کھجور وغیرہ ) میں نشاستہ اور شکری اجزاء ہوتے ہیں پھلوں میں وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور وہ زود ہضم قبض کشا اور طاقت بخش ہوتے ہیں۔ ان میں نمکیات کیلشیم ، فولاد، فاسفورس ، سوڈیم وغیرہ  ہوتے  ہیں، جو جسم کی پرورش کے لیے بہت ضروری اور مفید ہیں۔ پکے پھلوں میں وٹامنز کی مقدار بھرپور  ہوتی ہے۔ کچےپھل یا بہت زیادہ پکے یا گلے سڑے پھلوں پیٹ اور معدہ کے امرانض مثلا ََ ہیضہ پیچش، اسہال ، قے اور بدہضمی  وغیرہ کی شکایتیں پیدا ہوتی ہیں۔

مختلف امراض کا پھلوں سے علاج:

          قبض کی شکایت مختلف امراض کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور قیام صحت کے لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ قبض کی شکایت پیدا نہ چنانچہ اس غرض کے لیے پھل بہت مفید شے ہے، خاص کر انجیر، سنگترہ، آلو بخارا، کھجور وغیرہ کے استعمال سے اجابت کھل کر ہوتی ہے۔ قابض پھلوں میں رس بھری ، یہی، انناس اور پیچی وغیرہ بہت مفید ہیں ۔ تمش، آڑو اور انگور کھانے سے گردوں کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ احتراق خون کے لیے بھی پھلوں کا استعمال مفید ہے۔ اور مالٹا سنگترہ ، خربوزہ ، تربوز اس جہت خاص طور پر نافع ہے۔ سنگترہ ایک نہایت مفید پھل ہے اور خون کی صفائی کے لیے بہترین شے ہے اس میں چونکہ وٹامن کا ذخیرہ ہے۔ اس لیے بچوں کے لیے بھی یہ ایک عمدہ پھل ہے۔ آم ایک مقوی اور زیادہ زود ہضم غذا ہے۔

نیند نہ آنے کا دیسی علاج

 اگر رات کو بے خوابی رہتی ہے یعنی نیند نہیں آتی  بے چینی رہتی ہے تو ایک آم کھانے کے بعد اوپر سے ایک کپ  دودھ پی لینے سے بے خوابی کی شکایت دور ہوجاتی ہے اور پرسکون نیند آتی ہے۔

 جامن سےکھانا ہضم کرنے کا طریقہ

ہاضمے کے لیے جامن کا استعمال بہت مفید کھانے کے بعد چند دانے جامن کے کھا لینے سے کھانا ہضم ہوجاتا ہے،جامن سے خون صاف ہوتا ہے۔غرض قدرت کے بنائے ہوئے چھوٹے چھوٹے پھل کسی بڑے حکیم کی قیمتی معجون سے کم نہیں ۔ ان کے استعمال سے اعضائے ہضم کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ اور قوت ہضم بڑھ جاتی ہے۔ تازہ خون پیدا ہوتا ہے۔ 

بھوک کی کمی کا دیسی علاج

لیموں ایک بہت عام چیز ہے۔ پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے معدہ صاف رہتا ہے۔جن افراد کو بھوک نہ لگتی ہو ،پانی میں لیموں کا رس ملا کر پی لینے سے خوب بھوک لگے گی  ۔ موسمی بخار کے لیے بھی لیموں بہت مفید ہے اس کے علاوہ لیموں کے استعمال سے چہرے کا رنگ نکھرتا ہے اور صحت اچھی رہتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

🌿 Chia Seeds aur Basil Seeds – Chhoti Si Cheez, Bara Faida

Shugar ke Mareezon ke Liye Behtareen Diet Plan

Depression Se Bachne Ke 10 Aasan Tareeqay – Mental Health Tips