کیلا کھانے کے فوائد اورنقصانات | What is the health benefit of banana

Munawar Hussain Ansari
0

 

کیلا کھانے کے فوائد اورنقصانات

کیلا کھانے کے فوائد اورنقصانات | ?What is the health benefit of banana
What is the health benefit of banana?

اس مضمون میں ہم جانیں گے کہ کیلا ہماری صحت کے لیے کس طرح اور کتنا مفید ہے۔      کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہے وٹامنز کے لحاظ سے مفید ترین پھلوں میں سے ہے اس میں وٹامن اے، بی اور سی بکثرت پائے جاتے ہیں۔ ان کے علاوہ وٹامن ڈی اور ای بی ہوتے ہیں۔

           ڈاکٹر بینچ کی رائے کے مطابق انسانی جسم کو جس قدر آیوڈین کی ضرورت ہوتی ہے اسے کیلا پورا کر دیتا ہے۔ اس میں پروٹین اور چربی بہت ہی ۔ کم ہوتی ہے۔ نمکیات اور کاربوہائیڈریٹ کی کثرت کے باعث ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے، جو گردے کے امراض میں مبتلا ہوں۔

موٹا پا پیدا کرتا ہے:

          کثیر الاستعمال اور عام دستیاب ہونے والا پھل ہے اس کی گرمی میں معتدل اور تر ہے۔ کچے کیلے کی ترکاری بنا کر کھائی جاتی ہے اور پختہ کیلا پھل کے طور پر کھاتے ہیں ، نہایت مقوی اور جسم کو موٹا کرنے والی غذا ہے۔ طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔

           دست پیچش ، سنگرہنی، جریان اور احتلام کا دافع ہے۔ کیلا کھا کر اوپر سے شہد آمیز دودھ پینا عورتوں کے سفید پانی آنے کو روکتا ہے۔ لیکن قدرے قابض اور ثقیل ہے۔ بلغم پیدا کرتا ہے۔

·     کیلے کو خوب آہستہ آہستہ چبا کر، پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے۔ کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔

·     کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی دافع ہے۔ لیکن قدرے تقبیل ہوتی ہے۔

 



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)