What are the benefits of eating egg? || روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیے؟

انڈا  کھانے کے فوائد

What are the benefits of eating egg? || روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیے؟
What are the benefits of eating egg? || روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیے؟

                 انڈا ایک بہترین غذا ہے، اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جو جسم کی ساخت اور اس کی نشو و نما کے لیے ضروری ہے۔ اس میں اجزائے روغنی اجزائے ملحمہ، گوشت اور خون پیدا کرنے والے اجزا کسی قدر نمک اور پانی ہوتا ہے، بدن کو تھی اور روغنی اجزا کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور یہ ضرورت انڈے سے بخوبی پوری ہو سکتی ہے۔

     روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیے؟    

گورنمنٹ وٹامن اتھارٹی کے ارکان کا بیان ہے کہ انسان کو دن بھر کے لیے جس قد ر وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ایک انڈے سے پوری ہو جاتی ہے۔ابلے ہوئے انڈے کے مقابلے میں آدھا ابلا ہوا نیم بروسٹ انڈا زیادہ مفید ہوتا ہے، کھولتے ہوئے پانی میں ڈیڑھ دو منٹ میں انڈا نیم بروسٹ ہو جاتا ہے اور اس طریقے سے یہ ہر مزاج و طبیعت کے موافق آجاتا ہے۔

ا نڈ ابطور دوا:

         انڈا ایک غذا نما دوا ہے، یعنی غذا کے ذریعہ سے جسم کو دوا کا فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ دق و سل کے مریضوں ، قلت خون ، ضعف باہ کمزوری ، اعضائےرئیسہ واعصاب کے لیے ایک زود اثر دوا ہے ، قوت باہ اور دل و دماغ کی کمزوری کا دور کرنے کے لیے بے نظیر غذا ہے۔ اگر اسے با قاعدہ استعمال کیا جائے توبڑھاپے تک ضعف باہ کی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔ منی اور شہوت کو بڑھاتا ہے۔

        بدن کو موٹا کرتا ہے، دودھ سے زیادہ طاقت بخش ہے، نیم بروسٹ ( آدھا ابلا ہوا) انڈا نمک سلیمانی کے ساتھ صبح ناشتہ میں روزانہ کھایا جائے تو لطیف و مقوی غذا ہے۔

انڈ ابطور نشو و نما :

         انڈا صالح خون پیدا کرتا ہے اور جسم کی پرورش میں مدد دیتا ہے،سوداوی اور بلغمی مزاجوں کے بالکل موافق ہے، سفیدی اور زردی دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے گرم مزاجوں کو بھی موافق آ جاتا ہے لیکن زیادہ گرم مزاج اور گرمی کے موسم میں اور بالخصوص گرم امراض میں اس کا استعمال نا مناسب ہے۔ اندے کا مزاج معتدل مائل بہ گرمی ہے بعض طبیبوں نے اسے خون عام تصور کیا ہے جو حلق سے اترتے ہی اصلی خون بنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انڈے کے مضمرات:

        جریان و احتلام میں انڈے کا استعمال ممنوع ہے۔ کچا انڈا بالخصوص اور پر ہوا انڈا با عموم بکثرت استعمال کرنے سے ہاضمے کو خراب کرتا ہے۔ زیادہ ابلا ہوایا گھی میں تلا ہوا اللہ القیل، قابض اور باضمے کے لیے مضر ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

🌿 Chia Seeds aur Basil Seeds – Chhoti Si Cheez, Bara Faida

Shugar ke Mareezon ke Liye Behtareen Diet Plan

Depression Se Bachne Ke 10 Aasan Tareeqay – Mental Health Tips