What vegetable has the most benefits?
Grean leave vegetables / 6 types of saag عام طور پر سبز تر کاریاں غذا کے طور پر کھائی جاتی ہیں۔ سبزیاں قدرتی نمکیات ، معدنیات اور وٹامنز کا خزانہ ہیں ، سبز ترکاریوں میں چونکہ نمکیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اسلیے ان کا استعمال جگر، گردے، مثانہ کی پتھری اور پرانے قبض میں بہت مفید ہے، سبزیاں عام طور پر زود ہضم اور قبض کشا ہوتی ہیں، اور انتریوں کو صاف کر کے انہیں طاقت بخشتی ہیں۔ اس لیے سبزیوں کا استعمال صحت اور زندگی کیلئے نہایت مفید اور ضروری ہے، آلو، شلغم، چقندر، گاجر اور شکر قندی وغیرہ میں نشاستہ اور شکر وغیرہ کافی مقدار میں ہوتی ہیں ، عام سبزیوں میں نائٹروجنی اجزا کی مقدار کم اور وٹامنز اور نمکیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، سبزیوں کے نمکیات سے خون معتدل اور صاف رہتا ہے خون اور جلد کے امراض لاحق نہیں ہوتے قبض کی شکایت بھی نہیں ہوتی ، ٹماٹر، گاجر، مولی ، آلو، گوبھی ،شلغم ،پالک ،میتھی ، ٹنڈے، کدو اور مٹر وغیرہ مفید اور صحت بخش سبزیاں ہیں۔ سبزیوں کی ککنگ : سبزیوں کو پکانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں پانی کے بغیر پکایاجائے اس طرح پکی ہوئی سبزی...